حکومت تاجروں کے لیے فوری طور پر ریلیف پیکیج کا اعلان کرے,اجمل بلوچ, اوقات کار میں اضافہ اور ہفتہ وار ایک چھٹی کی جائے شاہد غفور پراچہ،خالد چوہدری18 جولائی کو مطالبات کے حق میں “حکمران جگائو” مظاہرہ کیا جائے گا

اسلام آباد ( پی این آئی)آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ نے نیشنل پریس کلب میں پنجاب کے صدر ملک شاہد غفور پراچہ سیکریٹری خالد محمود چوہدری راولپنڈی سمال ٹریڈرز چیمبر کے صدر ساجد بٹ پاکستان فرنیچر ایسوسی ایشن کے صدر تاج عباسی چیرمین زاہد حسین جناح

سپر مارکیٹ کے جنرل سیکرٹری عبدالرحمن صدیقی کراچی کمپنی کے صدر راجہ جاوید سیکرٹری شاہد عباسی ستارہ مارکیٹ کے صدر سید الطاف حسین شاہ جی نائن ون کے صدر محبوب خان ہوٹل موٹل ایسوسی ایشن اسلام آباد کے صدر مہتاب عباسی اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کورونا سے متاثرہ تاجروں کے لئے فوری طور پر امدادی ریلیف پیکج کا اعلان کیا جائے مارکیٹوں میں دکانداروں کے لئے اوقات کار میں اضافہ کیا جائے اور ہفتہ وار ایک چھٹی کا اعلان کیا جائے۔ اگر مطالبات فوری طور پر تسلیم نہ کیے گئے تو 18 جولائی کو پاکستان بھر کے تاجر نمائندے اسلام آباد میں حکمرانوں کو جگانے کے لئے گاڑیوں میں پارلیمنٹ کے سامنے ہارن بجائیں گے انہوں نے مطالبہ کیا کہ فرنیچرمارکیٹ ریسٹورنٹ اور ہوٹل موجودہ ایس او پیز کے تحت کھولنے کی اجازت دی جائے اگر مری میں ہوٹل کھل سکتے ہیں تو باقی شہروں میں بھی کھولے جا سکتے ہیں، ٹریول ایجنٹس کو بھی کاروبار کی اجازت دی جائے۔انجمن تاجران پنجاب کے صدر ملک شاہد غفور پراچہ نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تاجروں کو چھ ماہ کے کرائے معاف کرے لاک ڈاؤن کی وجہ سے کاروبار برباد ہو چکے ہیں اور کرایہ ادا کرنے کے قابل نہیں۔ مالکان جائیداد اور کرایہ داروں کے درمیان جھگڑے ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کاروباری حالات خراب ہیں ادائیگیوں کا توازن خراب ہو گیا ہے فوری طور پر ذاتی گارنٹی پر چھوٹے تاجروں کو پانچ لاکھ سے پچاس لاکھ روپے تک بلا سود قرضے فراہم کئے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایس او پیز کے نام پر تاجروں پر پولیس اور مجسٹریٹ ظلم کر رہے ہیں ذرا سی غلطی پر بھی ہزاروں روپے جرمانے کر دیے جاتے ہیں اور وہ مرے ہوئے تاجروں کو مار رہے ہیں انہوں نے تمام تنظیموں کے عہدیداروں کو اپیل کی کہ وہ 18 جولائی کو تین بجے اسلام آباد میں مظاہرے میں بھر پور شرکت کریں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close