مرکزی انجمن تاجران لورز گروپ ، مرکزی انجمن تاجران کے عہدیداروں کی فواد چوہدری اور ڈپٹی کمشنرسے ملاقات

جہلم(طارق مجید کھوکھر) جہلم کے مرکزی انجمن تاجران لورز گروپ کے صدر محمد عارف چوہدری،سینئر نائب صدر خواجہ ناصر ڈار،طارق محمود دول،چوہدری شہباز حسین اور مرکزی انجمن تاجران کے سینئر نائب صدر شیخ ندیم اصغر،ندیم خان،وحید میر،خان اعجاز خان نے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد

حسین سے اسلام آباد میںملاقات کی جس میں انہیں تاجروں کو میونسپل کارپوریشن کی کمرشل پراپرٹی کے ضمن میں درپیش مشکلات سے آگاہ کیا گیا، اس کی فالو اپ میں مرکزی انجمن تاجران لورز گروپ کے صدر محمد عارف چوہدری، سینئر نائب صدر خواجہ ناصر ڈار،طارق دول کے علاوہ مرکزی انجمن تاجران کے سینئر نائب صدر شیخ ندیم اصغر، ندیم خان نے ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ سے ملاقات کی جس میں انہوں نے کہاکہ تین سو دکانوں کا معاہدہ ہم کروا دیتے ہیں جبکہ پچیس دکانوں کا معاملہ اسیسمنٹ کے مطابق کیا جائے اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن انعام الرحیم، رینٹ انسپکٹر محمد افسر خان بھی موجود تھے جس پر ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے کہاکہ جن لوگوں نے دکانوں کی بولی دی ہوئی ہے آپ ان سے خود مل کر معاملات طے کریں اور وہ ازخود نیلامی سے اگر دستبردار ہوتے ہیں تو دوبارہ آکشن میں ڈال کر ان دکانوں کی قانون کے مطابق بولی ہوگی جبکہ آپ لوگ محب الوطن تاجر ہیں آپ تمام تاجروں سے مل کر میونسپل کارپوریشن کیساتھ دکانوں کے ایگریمنٹ کروائیں تا کہ کارپوریشن کو وسائل مہیا ہوسکیں۔ڈپٹی کمشنر جہلم نے انہیں ایک دن کا وقت دیا کہ وہ اپنا کام کریں جبکہ اس کے بعد جن تاجروں نے بولیاں دی ہوئی ہیں دکانیں سیل کرکے قبضے ان کے حوالے کردیئے جائینگے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close