بجلی کے بلوں کی ادائیگی میں دوکانوں کے تھری فیز میٹر شامل کیے جائیں، اجمل بلوچ، دوکانوں کی اکثریت میں تھری فیز کنکشن لگے ہیں، خالد چوہدری،محمد حسین

اسلام آباد ( پی این آئی)آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ سیکریٹری خالد محمود چوہدری، سپر مارکیٹ کے جنرل سیکریٹری محمد حسین، جناح سپر کے جنرل سیکریٹری عبدالرحمن صدیقی، بلیو ایریا کے راجہ حسن اختر اور جی ایٹ ون کے جنرل سیکرٹری چودھری

عبدالغفار نے کہا ہے کہ دکانوں میں لگے ہوئے سنگل فیز کنکشن کے بلوں کی ادائیگی گزشتہ برس کے برابر حکومت نے ادا کر دی ہے چھوٹے تاجر وزیراعظم عمران خان اور حکومت کے امدادی پیکج کے اجراء پر شکرگزار ہیں۔ زیادہ تر مارکیٹوں میں آئیسکو نے میٹر تبدیل کر کے کنکشن تھری فیز میں تبدیل کر دیئے تھے اور امدادی پیکیج میں تھری فیز کنکشن شامل نہ ہو سکے زیادہ تر چھوٹے تاجر حکومت کی امداد سے محروم رہ گئے ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، بجلی کے وزیر عمرایوب اور چیف ایگزیکٹوز بجلی کمپنیوں سے اپیل کی کہ فوری طور پر مارکیٹ اور دکانوں پر لگے تھری فیز کنکشن کے بلوں کو رعایتی پیکج میں شامل کیا جائے۔ چونکہ ابھی تک کرونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن جاری ہے اور آئندہ کچھ ماہ اس کے خاتمے کی امید بھی نہیں ہے، خستہ حالات کی وجہ سے دکاندار فاقہ کشی کی نوبت کو پہنچ چکے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ حکومت فوری طور پر یا تو کرائے معاف کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرے یا پھر بجلی کے بلوں کی طرز پر دکانوں کے کرایہ حکومت ادا کرے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close