رواں سال 10 فیصد مالی خسارہ ملکی معیشت اور بجٹ کے اگلے پچھلے سب ریکارڈ توڑ دے گا معیشت چل نہیں رہی پھر حکومت،4963 ارب ریونیو کا ہدف کیسے پورا کرے گی؟فضل جیلانی چیئرمین ائرسیال ائیرلائن

سیالکوٹ ( چوہدری عمر نواز سرویا) سال2020- 21 کے مالی سال کے وفاقی بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے، فضل جیلانی چیئرمین ائرسیال ائرلائن نےکہا کہ ٹیکس ریونیو کا 1.7 ٹریلین ارب کاتاریخی خسارہ موجودہ حکومت کی کارکردگی ہے ،تین فیصد کی امید تھی، جی ڈی پی کی شرح نمو منفی 0.4 فیصد رہی‘آئی ایم ایف کے دباو پر تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہ کرنا ظلم ہے اگر یہ بجٹ ہے

تو قوم منی بجٹس کے لئے تیار رہے،وہ تخلیقی سوچ، برآمدات میں اضافہ، زراعت وصنعت کی ترقی اور عوام دوست بجٹ اقدامات کہاں ہیں؟۔۔۔ صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک محمد اشرف اعوان کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال میں زرعی شعبے میں ترقی کی شرح 2.67 فیصد رہی،68 سال میں پہلی بار ملکی جی ڈی پی منفی میں ہوچکی ہے، یہ ہے موجودہ حکومت کی کارکردگی؟انہیں 5.8 فیصد جی ڈی پی شرح والی معیشت دی گئی جسے موجودہ حکومت نے پہلے سال میں 1.9 پر پہنچادیا، یہ ملک آخر کس طرف جا رہا ہے۔۔۔نوید اقبال شیخ چیئرمین سیالکوٹ ڈرائی پورٹ ٹرسٹ کا کہنا تھا جبکہ صنعتی شعبہ متاثر ہوا اور اس میں ترقی کی شرح منفی 2.64 رہی ہے جبکہ خدمات کے شعبے میں یہ شرح منفی 3.4 فیصد ہے۔ ۔۔محمد اشفاق مہے چیئرمین سرجیکل ایسوسی ایشن کا کہنا تھا یہ غریب کش بجٹ ہے، اس کے نتیجے میں مہنگائی اور بیروزگاری میں مزید اضافہ ہوگا۔۔۔سہیل اے شیخ چیئرمین پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس ایسوسی ایشن کا کہنا تھا موجودہ حکومت کے بجٹ سے ملک کی رہی سہی معاشی سانسیں بھی رک جائیں گی، یہ بجٹ نہیں تباہی کا نسخہ ہے۔۔۔سید ندیم عباس بخاری چیئرمین پاکستان لیدر گارمنٹس ایسوسی ایشن کا کہنا تھامیرے خدشات حرف بہ حرف سچ ثابت ہوئے، افسوس حکومتی نااہلی کی سزاقوم اور ملک کو مل رہی ہے ۔۔۔خواجہ مشرف اقبال چیئرمین پاکستان ہوزری ایسوسی ایشن کا کہنا تھامہنگائی، بیروزگاری، کاروباری بدحالی نے تاریخی ریکارڈ قائم کردئیے ہیں بجٹ اور اس کے اہداف غیرحقیقی ہیں، مسائل اور عوامی مشکلات مزید بڑھ جانے کا خدشہ ہے۔۔۔چیئرمین پاکستان گلوز ایسوسی ایشن اسد نصیرملک کا کہنا تھا بجٹ اعلانات سے ثابت ہوا کہ حکومت اصلاح احوال اور دانشمندی کی راہ اپنانے کو تیار نہیں تاریخ میں یہ فسکل خسارہ کبھی دوہندسوں میں نہیں رہا، پہلی بار موجودہ حکومت نے یہ کام کردکھایا۔۔۔ میاں نعیم جاوید چیئرمین سیال ائرپورٹ کا کہنا تھا غیرحقیقی بجٹ اہداف سے حکومت ساکھ کھوچکی ہے ، پہلے اہداف پورے نہیں ہوئے، نئے کے حصول میں میلوں کا فرق ہے پہلی حکومت ہے جو ٹیکس ریونیو، حکومتی اخراجات، مالیاتی خسارہ اور جی ڈی پی کے اپنے مقرر کردہ اہداف بھی حاصل نہیں کرپائی ۔۔۔سرفراز علی بھٹی چیئرمین سیالکوٹ ٹینری زون کا کہنا تھا گزشتہ سال کے معاشی جھوٹ اور غلط اندازوں کو دیکھتے ہوئے موجودہ اعداد و شمار اور اہداف پر کیسے یقین کیا جا سکتا ہے؟ موجودہ حکومت کورونا کو الزام دیتی ہے لیکن فروری سے پہلے ان کی معاشی کارکردگی اپنے اہداف سے 25 فیصد سے زائد کم تھی تاریخ میں پہلی حکومت ہے جس نے اپنے گزشتہ سال سے بھی کم ٹیکس ریونیو جمع کیا ۔۔۔ نوید اقبال شیخ چیئرمین سیالکوٹ ڈرائی پورٹ ٹرسٹ، فضل جیلانی چیئرمین ائرسیال ائیرلائن، سرفراز علی بھٹی چیئرمین سیالکوٹ ٹینری زون، محمد اشفاق مہے چیئرمین سرجیکل ایسوسی ایشن، سہیل اے شیخ چیئرمین پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس ایسوسی ایشن، سید ندیم عباس بخاری چیئرمین پاکستان لیدر گارمنٹس ایسوسی ایشن ، خواجہ مشرف اقبال چیئرمین پاکستان ہوزری ایسوسی ایشن، چیئرمین پاکستان گلوز ایسوسی ایشن اسد نصیرملک، میاں نعیم جاوید چیئرمین سیال ائرپورٹ ، صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری لک محمد اشرف اعوان ، نےکہاکہ سی پیک روک دیاگیا، بلوچستان کو نظرانداز کیاگیا، ترقیاتی بجٹ میں کمی نیک فال نہیں کورونا کے پیچھے چھپنے سے کام نہیں چلے گا، وبا سے پہلے معاشی بربادی حکومتی ناکامیوں اور بے سمت پالیسیوں کا کافی ثبوت ہے کپاس کی پیداوار میں ریکارڈ 6.9فیصد کمی کیوں ہوئی؟ کپاس اور گنے پر کورونا کا اثر نہیں ہوا پھر ان کی پیداوار کیوں کم ہوئی؟جس کے صاف مطلب ہے کہ آئندہ آئی ایم ایف اجلاس سے قبل حکومت منی بجٹ پیش کرے گی ،دو سال میں موجودہ حکومت نے قومی قرض میں30 فیصد اضافہ کردیاموجودہ حکومت رواں سال میں 2200 ارب روپے کا غیر ملکی کرنسی میں غیرملکی ذرائع سے پہلے ہی قرض لے چکی ہے، حکومت مزید اتنا ہی قرض اور لینے کا منصوبہ بنائے ہوئے ہے جس سے پاکستان کی آنے والی نسلوں کا مستقبل غیر ملکی بینکوں میں گروی رکھا جا رہا ہے،موجودہ حکومت نے انتہائی زیادہ شرح سود پر مقامی بینکوں سے 1723 ارب روپے قرض لیاحکومت مقامی بینکوں سے آئندہ سال مزید ایک ہزار ارب قرض لینے جا رہی ہے حکومت نے 300 ارب کی جگہ 1700 ارب قرض لیا جو ہدف سے 500 فیصد زیادہ تھا ، بجٹ میں فنکاروں کی مدد کے لیے ایک ارب روپے مختص کئے گئے ہیں لیکن کیا اسلام کےنام پر بننے والےملک میں مساجد ، مدارس کے لئے بھی بجٹ میں کوئی رقم مختص کی گئی ہے ؟ انہوں نے مجموعی طور پر وفاقی بجٹ کو مایوس کن قرا ر دیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں