مرکزی انجمن تاجران لورز گروپ اور مرکزی انجمن تاجران ضلع جہلم کا انضمام

جہلم(طارق مجید کھوکھر)مرکزی انجمن تاجران لورز گروپ اور مرکزی انجمن تاجران ضلع جہلم کے دونوں گروپ تاجروں کے مفاد میں ایک ہو گئے تفصیلات کے مطابق جہلم میں ایک اجلاس میں چوہدری شہباز احمد،خواجہ ناصر ڈار،حاجی ندیم خان اور وحید اکرم میر کی کاوشوں سے دونوں گروپ ایک جگہ بیٹھ گئے۔

دونوں گروپوں نے منعقدہ اجلاس میں اپنی اپنی طرف سے مکمل یقین دہانی کروائی اور تاجر برادری کو درپیش میونسپل کارپوریشن کی دکانوں کے ضمن میں مشکلات کو مل کر حل کرنے میں اپنا اپنا کردار ادا کرینگے ۔اجلاس میں مرکزی انجمن تاجران لورز گروپ کے صدر محمد عارف چوہدری،طارق محمود دول،ظہور عالم بٹ،خواجہ آصف جاوید،حاجی چوہدری سعید احمد،شیخ محمد احسان،ندیم اختر بوبی جبکہ مرکزی انجمن تاجران کی طرف سے شیخ محمد جاوید،سرپرست،صدر ملک محمد اقبال اعوان صدر،سینئر نائب صدر شیخ ندیم اصغر،جنرل سیکرٹری عبدالرشید بٹ،میجر محمد آصف،شیخ محمد جاوید نیئر،میاں اویس،سہیل الرحمان کے علاوہ تاجروں کے معززین چوہدری شہباز احمد،خواجہ ناصر ڈار،وحید اکرم میر اور ندیم خان موجود تھے۔اس موقع پر چوہدری شہباز احمد نے کہا کہ آج ہم تاجروں کے مفاد کو لیکر ایک جگہ پر اس لیے اکٹھے ہوئے ہیں، سب سے بڑا مسئلہ جہلم میں میونسپل کارپوریشن کے کرایہ دار تاجروں کا ہے جس کو ترجیح بنیادوں حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے جس میں ہم مشترکہ لائحہ عمل بنا کر اس پر عمل پیرا ہونگے۔اس موقع پر دونوں مرکزی انجمن تاجران کی طرف سے دس رکنی کمیٹی بنائی گئی جس میں ملک محمد اقبال اعوان، عبدالرشید بٹ،شیخ محمد جاوید،شیخ ندیم اصغر،میجر محمد آصف جبکہ لورز گروپ کی طرف سے چوہدری محمد عارف، ظہور عالم بٹ،خواجہ محمد آصف جاوید،چوہدری محمد شعیب،حاجی چوہدری سعید احمد جبکہ اس کمیٹی کے کوآرڈینیٹر خواجہ محمد آصف جاوید ہونگے جو کہ آئندہ اجلاس میں تاجروں کو میونسپل کارپوریشن کی طرف سے ریلیف دلانے کے اپنا لائحہ عمل طے کرکے اس پر عمل کروائینگے۔جہلم کے تمام تاجروں نے دونوں مرکزی انجمن تاجران کے ایک ہونے پر چوہدری شہباز حسین،خواجہ ناصر ڈار،ندیم خان اور وحید اکرم میر کے ساتھ ساتھ محمد عارف چوہدری اور ملک اقبال اعوان کو مبارکباد پیش کی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں