پی ٹی آئی حکومت تاجروں کا قانون کرایہ داری کا مسئلہ حل کرے، اجمل بلوچ مشیر پارلیمانی امور ترمیمی بل کو ایجنڈے میں شامل کریں، ضیاء چوہدری

اسلام آباد( پی این آئی)آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ اور پی ٹی آئی ٹریڈرز ونگ کے سابق صدر اور آئی سی سی آئی کے ایگزیکٹیو ممبر ضیاء چوہدری نے اسلام آباد کی مختلف مارکیٹوں کا وزٹ کیا اور یونین عہدیداروں سے ملاقات کی۔ تاجر نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے اس ترمیم کو پاس کر دیا ہے اب قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں موجود ہے اس ترمیمی بل کے مطابق بے دخلی کے کسی مقدمے سے قبل مصالحتی کمیٹی میں شکایت درج ہوگی۔ ٹیبل پر بہت سارے مسائل حل ہو جاتے ہیں اس طرح عدالتوں کے وقت کی بھی بچت ہو گی اور زیادہ تر مسائل افہام و تفہیم سے حل ہوں گے انہوں نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین راجہ خرم نواز اور مشیر برائے وزیر اعظم علی نواز اعوان سے اپیل کی کہ وہ ذاتی دلچسپی سے مذکورہ بل پاس کروائیں اور پی ٹی آئی کی حکومت کرایہ داری کا مسئلہ حل کرے۔پی ٹی آئی ٹریڈرز ونگ کے سابق صدر اور آئی سی سی آئی کے ایگزیکٹیو ممبر ضیاء چوہدری نے کہا کہ قومی اسمبلی کے فلور پر موجود کرایہ داری کا ترمیمی بل سابق دور میں مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے بڑی محنت سے تیار کرایا تھا لیکن نامعلوم وجوہات کی وجہ سے پاس نہ ہو سکا اب دوبارہ یہ بل اسمبلی کے فلور پر موجود ہے انہوں نے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان سے اپیل کی کہ وہ ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے قانون کرایہ داری کے بل کو اسمبلی کے ایجنڈے میں شامل کروائیں تاکہ بجٹ اجلاس سے قبل پاس ہو سکے انہوں نے امید ظاہر کی کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں تاجروں کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگا کیونکہ اسلام آباد سے الیکشن لڑنے والے تمام اراکین وزیراعظم عمران خان اسد عمر علی نواز اعوان اور راجہ خرم نواز کے انتخابی منشور میں یہ شامل تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close