کاروباری حالات اچھے نہیں ایف بی آر تاجروں کو پریشان نہ کرے، اجمل بلوچ، حکومت تاجروں کے لئے امدادی پیکج کا فی الفور اعلان کرے،خالد چوہدری 

اسلام آباد( پی این آئی) آل پاکستان انجمن تاجران  اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آبادکے صدر اجمل بلوچ اور خالد محمود چوہدری سیکرٹری و سابق سینئر نائب صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے حکومت نے اجتماعات پر پابندی عائد کردی ہے جبکہ حکومت بڑے شاپنگ

پلازے بھی بند کرنے کا سوچ رہی ہے اور عوام کو تلقین کررہی ہے کہ مارکیٹوں کا رخ نہ کریں جس کی وجہ سے مارکٹیں ویران ہوگئی ہیں۔ کرایے اور ٹیکس پورے کرنا مشکل ہوگیا ہے کاروباری حالات بہتر نہ ہونے کی وجہ سے ایف بی آر تاجروں کو پریشان نہ کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی او ایس تمام بڑے کاروبار پر لگانے کا ایف بی آر کا پروگرام ہے جس  سے سیل براہ راست مانیٹر ہوگی۔ اس میں 40-Bکے تحت اداروں کو سپروائز کرنا سراسر زیادتی ہے اگر40-Bلگانی ہے تو پی او ایس کی ضرورت نہیں۔ گذشتہ دنوں تجرباتی طور پر اسلام آباد کی مختلف مارکیٹوں میں بڑی دکانوں اور ریسٹورنٹس کا ریکارڈ اٹھالیا گیا اور فرانزک کے لئے کمپیوٹر لاہور بھجوائے گئے۔ چیئرپرسن ایف بی آر تمام ریکارڈ واپس کرنے کے احکامات جاری کریں اور تاجر برادری کے لئے ٹیکس میں چھوٹ کا امدادی پیکج کا اعلان کرے۔۔۔ 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں