سی ڈی اے اسٹیٹ ایجنٹس کے مطالبات من و عن تسلیم کرے،اجمل بلوچ ۔۔۔ کنسٹرکشن سے 36 اقسام کی انڈسٹری وابستہ ہے،خالد چوہدری

 اسلام آباد(پی این آئی ) آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ، سیکرٹری خالد محمود چوہدری، ملک ربنواز، رحمن صدیقی، کامران کاکاخیل، چوہدری آفتاب گجر، ظفر اقبال، راجہ عماد بن عارف، یوسف راجپوت اور سید الطاف حسین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کنسٹرکشن

سے مختلف اقسام کی63 انڈسٹریز وابستہ ہیں، رئیل اسٹیٹ کا کاروبار چلے گا تو کنسٹرکشن بھی ہوگی اور بے روزگاری میں کمی آئے گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سی ڈی اے اسٹیٹ ایجنٹس کے مطالبات من و عن تسلیم کرے۔ انہوں نے آئی ای اے اے کے صدر سردار طاہر محمود اور جنرل سیکرٹری چوہدری زاہد رفیق اور دیگر عہدیداران کو یقین دہانی کرائی کہ وفاقی دارالحکومت کی تاجر برادری ان کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتی ہے اور کسی بھی احتجاج کی صورت میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد کی تعمیر و ترقی رئیل اسٹیٹ کے کاروبار سے منسلک ہے ان کے مسائل حل کرنے کا مطلب ہے کہ وفاقی دارالحکومت کی ترقی میں اضافہ ہو۔ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان، ایڈوائزر وزیر اعظم علی اعوان اور چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ رئیل اسٹیٹ کے نمائندگان سے فوری مذاکرات کرکے ان کے مطالبات من و عن تسلیم کرنے کا اعلان کریں اور سی ڈی اے میں رئیل اسٹیٹ کا ڈیسک قائم کیا جائے اور ون ونڈو کے اپریشن کو ایس ایم ایس کے ذریعے منسلک کیا جائے۔ ۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close