مارکیٹس کے اوقات کار سے متلعلق نیا نوٹیفکیشن جاری
حکومتِ سندہ نے صوبے بھر میں مارکیٹس کے اوقات کار سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں مارکیٹیں رات 8 بجے بند کی جائیں گی، جبکہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں مارکیٹس رات 9 بجے تک کھلی رہیں گی۔
شادی ہالز اور بینکوئٹس کو رات 8 بجے سے 12 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دی گئی ہے، جبکہ پیٹرول پمپس، بیکریاں، دودھ کی دکانیں اور میڈیکل اسٹورز ان پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے اور معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔
سندھ حکومت نے اس حوالے سے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو احکامات جاری کر دیے ہیں تاکہ نوٹیفکیشن پر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






