ملک میں تیل و گیس کی پیداوار کے بارے میں اچھی خبر آگئی

ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 

ترجمان اوجی ڈی سی ایل کے مطابق رواں سال کے پہلے3 ماہ میں 3،010 بیرل یومیہ تیل،32 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس کا اضافہ کیا گیا۔ ننے دریافت کنوؤں سے1,090 بیرل یومیہ تیل،2.5 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس پیداوار حاصل کی۔

ترجمان کے مطابق جدید ٹیکنالوجی سے670 بیرل یومیہ تیل اور 1.25 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس کا اضافہ کیا گیا، اوجی ڈی سی ایل کی مجموعی پیداوار صلاحیت 37 ہزار بیرل یومیہ تک پہنچ گئی۔

بیان کے مطابق جون 2026 تک تیل کی پیداوار 40 ہزار بیرل یومیہ تک بڑھانے کا ہدف مقرر ہے، پرانی فیلڈزسے زیادہ پیداوار کےلیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close