بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند افراد یہ غلطی ہر گز نہ کریں!

بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند افراد کو خبردار کردیا ہے۔

 

بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کا کہنا ہے کہ ٹریول ایجنسی کا بیرون ملک ملازمت کے ویزے سے کوئی تعلق نہیں ہوتا لہٰذا اس سلسلے میں انہیں کسی بھی قسم کی کوئی ادائیگی ہر گز نہ کریں۔

پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹریول ایجنسی کا کام صرف آپ کے سفر کے لیے ٹکٹ بک کرنا ہے۔

بیرون ملک ملازمت کے لیے ہمیشہ بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کی ویب سائٹ پر موجود فارن جابز پورٹل استعمال کرتے ہوئے جاب منتخب کریں اور متعلقہ لائسنس یافتہ ریکروٹنگ ایجنسی سے براہ راست رابطہ کریں۔

ٹریول ایجنسی کی ملازمت کے نام پر دھوکا دہی کی درخواست ایف آئی اے کو دی جاسکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close