مرغی مہنگی، قیمت آسمان چھونے لگی

کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جہاں فی کلو قیمت 700 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

 

رپورٹس کے مطابق مرغی کے گوشت کی قیمت میں 250 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ عید کے بعد سے مسلسل مہنگائی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

ڈیلرز کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ٹرانسپورٹ اور پیداواری لاگت بڑھنے سے مرغی کے گوشت کی قیمتیں اوپر گئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close