وفاقی حکومت نے 5 مرلہ سے بڑے گھروں پر سنگل فیز میٹر لگانے پر پابندی عائد کر دی ہے، اور اس حوالے سے نیپرا نے نیو کنکشن کے قوانین میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
ترمیم کے مطابق دو مرلہ کے ڈبل اسٹوری گھر پر کم از کم 3 کلوواٹ لوڈ کے لیے سنگل فیز میٹر لگایا جائے گا۔
دو مرلہ تک سنگل اسٹوری گھروں کے لیے ایک اعشاریہ پانچ کلوواٹ لوڈ پر کنکشن دیا جائے گا۔
دو مرلہ سے زائد اراضی کی صورت میں صارفین کو تھری فیز میٹر لگانے کے لیے ڈیمانڈ نوٹس جاری کیا جائے گا۔
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) سمیت تمام کمپنیوں میں نئے قوانین پر فوری عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔ قبل ازیں گھریلو صارفین کو ایک یا دو کلوواٹ لوڈ پر سنگل فیز میٹر لگانے کی اجازت تھی تاہم ترامیم کے بعد صارفین کو بڑے گھروں میں اب سنگل کی بجائے تھری فیز میٹر لگوانا ہوگا۔تھری فیز میٹر لگوانے والے صارفین پروٹیکٹڈ کیٹیگری کے اہل نہیں رہیں گے، اور اس کی وجہ سے انہیں ٹیرف کے مطابق بجلی کے بل ادا کرنا ہوں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






