عوام کیلئے پریشان کن خبر ، سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ

شہر میں سبزیوں اور پھلوں کی سرکاری قیمتوں اور اوپن مارکیٹ ریٹس کے درمیان فرق بدستور برقرار ہے، جس کے باعث شہری مہنگائی سے پریشان ہیں۔

مارکیٹ میں نیا کچا آلو درجہ اول سرکاری قیمت 20 روپے کے بجائے 40 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ پیاز 70 روپے کے بجائے 100 روپے میں دستیاب ہے۔ اسی طرح ٹماٹر کی سرکاری قیمت 80 روپے مقرر ہونے کے باوجود 100 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

دیگر سبزیوں میں بھی واضح اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں کریلا 160 کی بجائے 180 روپے، مٹر 100 کے بجائے 150 روپے، اور شملہ مرچ 70 روپے کے بجائے 150 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔ سبز مرچ 100 کے بجائے 120 روپے، بند گوبھی 45 کے بجائے 80 روپے اور پھول گوبھی 35 کے بجائے 50 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔

ذرائع کے مطابق بیشتر سبزیوں کی قیمتوں میں 20 سے 30 روپے فی کلو تک اضافہ کر کے فروخت کیا جا رہا ہے، جبکہ پھلوں کی قیمتوں میں بھی 50 روپے تک کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ مہنگائی پر قابو پایا جا سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close