وفاقی حکومت نے شہریوں کی ذاتی گاڑیوں کے لیے پٹرول کا مخصوص ماہانہ کوٹہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایران جنگ اور آبنائے ہرمز کی بندش کے بعد دنیا بھر کی طرح پاکستان کو بھی توانائی بحران کا سامنا ہے اور حکومت اس سے نمٹنے کے لیے کئی اقدامات کر رہی ہے۔
اسی تناظر میں شہریوں کی ذاتی گاڑیوں کے لیے ماہانہ پٹرول کا مخصوص کوٹہ مقرر کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے وفاقی حکومت نے پٹرول پمپس پر ڈیجیٹل فیول منیجمنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت کسی بھی شہری کو مقررہ کوٹہ سے زیادہ پٹرول لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔
اس سلسلے میں پٹرول کوٹہ سسٹم نافذ کرنے کے لیے پمپس پر موبائل فونز کی فراہمی کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ جب کہ نیشنل آئی ٹی بورڈ اور وزارت آئی ٹی نے موبائل فونزاور ایپلی کیشن کی جانچ مکمل کر لی ہے۔
پٹرول پمپس کو 36 ہزار مالیت کے منظور جدید موبائل ہینڈ سیٹس فراہم کیے جائیں گے۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں موبائل فونز کی خریداری کے لیے رقم فراہم کریں گی۔
این آئی ٹی بورڈ موبائل فونز خرید کر اوگرا کے ذریعے متعلقہ کمپنیوں اور فیول اسٹیشنز کو دے گا۔ پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کی تیار ایپ کے ذریعے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کی جائے گی۔
اس سلسلے میں اوگرا کو آئل کمپنیوں کو موبائل کی خریداری کی ہدایات دینے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔ جب کہ اس منصوبے کی تفصیلات وزارت آئی ٹی کی جانب سے حتمی منظوری کے لیے کابینہ ڈویژن کو بھی ارسال کر دی گئی ہیں۔
این آئی ٹی بی نے موبائل ڈیوائسز کے معیار اور آپریشنل کارکردگی کی توثیق کر دی ہے۔ وفاقی حکومت جلد ہی گاڑیوں کے لیے پٹرول کوٹہ کی مقدار کا باقاعدہ اعلان کرے گی
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






