ریل کرایوں میں اضافہ ؟؟؟بڑی خبر آگئی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ ہوشربا اضافے کے بعد ریل کے کرایوں میں اضافے سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا گیا۔

 

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے ریلویز حنیف عباسی نے ملاقات کی، جس میں پاکستان ریلویز کی مجموعی کارکردگی، جاری اصلاحات اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیر ریلویز نے وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ خلیجی صورتحال کے پیش نظر عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک بھر میں چلنے والی تمام ٹرینوں کے کرایوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا جا رہا۔

وزیراعظم نے اس موقع پر ہدایت کی کہ موجودہ معاشی حالات میں عوام پر اضافی بوجھ ڈالنے سے گریز کیا جائے اور ریلوے کے نظام کو بہتر بنا کر آمدن میں اضافہ کیا جائے۔

شہباز شریف نے پاکستان ریلویز کو ایک جدید، محفوظ اور قابلِ اعتماد سفری نظام میں تبدیل کرنے کے لیے اصلاحاتی اقدامات کو مزید تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔

انہوں نے وزیر ریلویز سے کہا کہ جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے اور عوام کو بہتر، محفوظ اور سستی سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close