اہم خبر ، نئے کاروباری اوقات کار جاری کر دئیے گئے

 وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت کفایت شعاری سے متعلق اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کا باضابطہ آغاز کردیا گیا، اس حوالےسے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ 

 

حکومت بلوچستان نے توانائی کے تحفظ اور عوامی ریلیف کے لیے مارکیٹوں، شادی ہالوں اور ریستورانوں کے اوقات کار میں تبدیلی کی ہدایات جاری کر دیں۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات کے مطابق تمام مارکیٹیں اور شاپنگ سینٹرز رات 8 بجے تک بند ہوں گے، دواخانے، تندور اور نانبائی اس پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔ شادی ہال، ضیافت ہال اور ہوٹلوں میں ہونے والی تمام تقریبات رات 10 بجے تک ختم ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ ریستوران اور ہوٹل رات 10 بجے تک بند کیے جائیں گے۔ ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے۔ عوام سے درخواست  ہے کہ وہ ان اقدامات میں بھرپور تعاون کریں تاکہ توانائی کے بحران پر قابو پایا جا سکے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close