پیٹرول کے بعد بجلی ؟؟؟ آئی ایم ایف کا پاکستان سے سخت مطالبہ

آئی ایم ایف نے پاکستان سے بجلی کی سبسڈی میں 206 ارب روپے کی کٹوتی اور گردشی قرضوں کے خاتمے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کے لیے حکومتِ پاکستان کو توانائی کے شعبے میں اصلاحات کا نیا ہدف دے دیا۔

آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ بجلی کی سبسڈی کو بتدریج کم کیا جائے اور گردشی قرضوں کے بوجھ کو مستقل بنیادوں پر ختم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔

آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ بجٹ میں بجلی کی سبسڈی میں 206 ارب روپے کی کمی کی جائے۔

عالمی ادارے نے شرط رکھی کہ آئندہ بجٹ میں توانائی کے شعبے کو 830 ارب روپے سے زائد کی سبسڈی نہ دی جائے اور توانائی کے شعبے کو دی جانے والی سبسڈی میں ہر سال بتدریج کمی لائی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close