ایل پی جی کی فی کلو قیمت نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

’’ سپلائی کم مال مہنگا ‘‘ کراچی میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ۔

تفصیلات کے مطابق  کراچی میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 500 روپے کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی۔صارفین کا کہنا ہے کہ 1 کلو ایل پی جی سرکاری نرخ سے 200 روپے زائد میں فروخت ہو رہی ہے۔

’’  ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کے چیئرمین عبدالہادی خان نے کہا ہے کہ سپلائی کم اور ڈسٹری بیوٹرز کو مال مہنگا مل رہا ہے۔ اوگرا امپورٹرز کی جانب سے زائد قیمت پر فروخت روکنے میں ناکام ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پیٹرول کی قیمت میں آئندہ 1 ماہ کے لیے 80 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close