بجلی میٹر کی نئی قیمت سامنے آگئی

لاہور لیسکو کی جانب سے سنگل فیز اے ایم آئی اسمارٹ میٹر کی قیمت 11 ہزار 665 روپے مقرر کردی گئی جبکہ میٹر کے ساتھ ساتھ 10 میٹر تک کی سروس کیبل بھی شامل کی گئی ہے۔تفصیل کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)نے جدید ٹیکنالوجی کے حامل اے
ایم آئی اسمارٹ میٹرز کے فروغ کے لیے ان کی لاگت میں واضح کمی کا اعلان کر دیا ۔لیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسر نے بتایا کہ شفاف ٹینڈرنگ کے عمل کے ذریعے میٹرز کی قیمتوں کو کم سے کم سطح پر لایا گیا ہے تاکہ صارفین کو جدید سہولیات تک آسان رسائی مل سکے۔

لیسکو کے اعلامیے میں کہنا تھا کہ سنگل فیز اے ایم آئی اسمارٹ میٹر کی قیمت اب صرف 11 ہزار 665 روپے مقرر کی گئی ہے۔لیسکو نے صارفین کی سہولت کے لیے ایک مکمل پیکیج متعارف کروایا ہے، جس میں میٹر کے ساتھ ساتھ 10 میٹر تک کی سروس کیبل بھی شامل

کی گئی ہے۔ اسمارٹ میٹر اور سروس کیبل کو ملا کر صارفین کے لیے مجموعی لاگت تقریبا 17 ہزار 700 روپے ہوگی۔کمپنی نے واضح کیا ہے کہ اگر کسی صارف کے کنکشن کے لیے 10 میٹر سے زائد کیبل استعمال ہوتی ہے، تو اس اضافی کیبل کے چارجز اصل لاگت کے

مطابق الگ سے وصول کیے جائیں گے۔سی ای او لیسکو کا کہنا ہے کہ اے ایم آئی اسمارٹ میٹرز کے استعمال سے نہ صرف بجلی کی چوری روکنے میں مدد ملے گی بلکہ ریڈنگ میں انسانی غلطی کا امکان بھی ختم ہو جائے گا، جس سے صارفین کو درست اور شفاف بلنگ کی

سہولت میسر آئے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close