ابوظہبی (آئی این پی )متحدہ عرب امارات (یو اے ای)میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔نئے نرخوں کے مطابق امارات میں پٹرول کی قیمت میں 30 فیصد سے زائد جبکہ ڈیزل کی قیمت میں تقریبا 70 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔متحدہ عرب امارات میں سپر پٹرول کی قیمت 2.59 درہم سے بڑھ کر 3.39 درہم فی لیٹر پر جا پہنچی ہے
جب کہ اسپیشل 95 پٹرول کے نرخ 2.48 درہم سے بڑھ کر 3.28 درہم فی لٹر ہو گئے ہیں۔اسی طرح ای پلس 91 پٹرول قیمتوں میں ردوبدل کے بعد 2.40 درہم سے بڑھ کر 3.20 درہم فی لٹر میں فروخت ہو گا۔دوسری جانب ڈیزل کی قیمت میں سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد ڈیزل 2.72 درہم سے بڑھ کر 4.69 درہم فی لٹر کا ہو گیا۔خیال رہے
کہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری جنگ کے باعث عالمی تیل مارکیٹ میں شدید بھونچال کی صورتحال ہے جس کے نتیجے میں تیل کی قیمتیں ریکارڈ سطح تک پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، اگر صورتحال مزید بگڑتی ہے تو خام تیل کی قیمت 200 ڈالر فی بیرل تک جا سکتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






