کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 900 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 75 ہزار 962 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 343 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 8 ہزار 60 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس قیمت 39 ڈالر بڑھ کر 4533 ڈالر تک جا پہنچی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






