کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 800 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 72 ہزار 62 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 4 ہزار 116 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 4 ہزار 717 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں قیمت 48 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 493 ڈالر فی اونس ہو گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






