حکومت نے موٹر سائیکلوں اور رکشوں میں کوٹہ سسٹم کے تحت سستا پیٹرول فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے موٹرسائیکلوں اور رکشوں کے لیے رعایتی نرخوں پر سستا پیٹرول فراہم کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔
اس اسکیم کے تحت مستحق شہریوں کو ایک خاص کوٹے کے مطابق سستا پیٹرول فراہم کیا جائے گا، یہ اقدام مہنگائی کے دور میں غریب طبقے کو ریلیف دینے کے لیے کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق سستے پیٹرول کی فراہمی کے حوالے سے مختلف آپشنز زیر غور ہیں، وزیراعظم شہباز شریف اس حوالے سے تجاویز کی حتمی منظوری دیں گے۔
موٹرسائیکلوں اور رکشہ ڈرائیورز کو خصوصی کوٹہ سسٹم کے تحت ایک موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے رعایتی قیمت پر پیٹرول فراہم کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول پمپس اور صارفین کے لئے الگ الگ ایپلی کیشنز ہوں گی، پیٹرول پمپس کو پہلے ایپلی کیشن فراہم کی جائے گی، صارفین ایپ کے ذریعے ڈیجیٹل واؤچر تیار کریں گے۔
واؤچر کی تصدیق کے بعد کوٹے کے مطابق تیل فراہم کیا جائے گا، اوگرا ،پیٹرولیم ڈویژن اور وزارت آئی ٹی نے ایپلی کیشن سسٹم کو حتمی شکل دے دی، حکومت سستے تیل کی فراہمی کے اس نظام کو مزید توسیع بھی دے سکتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






