سونے اور چاندی کی قیمتوں میں آج بھی بڑا اضافہ ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 152 ڈالر مہنگاہوکر 4565 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔
مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 15200 روپے مہنگا ہوگیاجس کے بعدایک تولہ سونا 4 لاکھ 79 ہزار 262 روپے پر پہنچ گیا۔
دس گرام سونا 13031 روپے مہنگاہواہے جس کے بعد قیمت 4 لاکھ 10 ہزار 889 روپے پر پہنچ گئی جبکہ ایک تولہ چاندی 370 روپے مہنگی ہوکر 7824 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں بڑااضافہ ہواتھا،بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 163ڈالراضافے کے ساتھ 4ہزار 413ڈالر کی سطح پر آگئی تھی ۔
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 16 ہزار 300 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 64 ہزار 062 روپے کی سطح پر آگئی تھی جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت میں 13ہزار 975روپے کااضافہ ہواتھاجس کے بعد نئی قیمت 3لاکھ 97ہزار 858 روپے کی سطح پر آگئی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






