خوشخبری ، بینظیر انکم سپورٹ کے پروگرام کی رقم میں اضافہ

حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ، نشوونما اور تعلیمی وظائف پروگرام کی رقم میں اضافہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

بی آئی ایس پی کے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے بینظیر کفالت پروگرام کے تحت رجسٹرڈ خواتین کیلیے سہ ماہی مالی امداد میں اضافہ کر دیا ہے جو اب 13 ہزار 500 روپے سے بڑھا کر 14 ہزار 500 روپے کر دی گئی ہے۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ اسی کے ساتھ بینظیر نشوونما پروگرام میں فی بچہ وظیفہ 500 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ بینظیر تعلیمی وظائف میں فی طالب علم 500 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

بی آئی ایس پی کے مطابق یہ اقدامات معاشی طور پر کمزور خاندانوں کی مدد اور بچوں کی تعلیم و صحت کو مزید مضبوط بنانے کی سمت ایک اہم پیشرفت ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close