برطانیہ اور یورپ میں گیس کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں قیمتیں تقریباً 60 فیصد تک بڑھ چکی ہیں، جس کے باعث توانائی کا بحران مزید شدت اختیار کر رہا ہے۔
یہ صورتحال اس وقت مزید بگڑ گئی جب قطر کے راس لفان گیس پلانٹ پر حملے اور خلیجی ممالک میں توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے واقعات سامنے آئے، جس کے نتیجے میں عالمی سپلائی متاثر ہوئی اور مارکیٹ میں بے چینی پھیل گئی۔ دوسری جانب ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی نے بھی حالات کو پیچیدہ بنا دیا ہے، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کو دی گئی سخت وارننگ نے خدشات میں اضافہ کر دیا ہے۔
ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو نہ صرف تیل اور گیس کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں بلکہ عالمی سطح پر مہنگائی کی نئی لہر بھی جنم لے سکتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






