تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

ماڑی انرجیز نے صوبہ سندھ کے شہر گھوٹکی میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہونے کا اعلان کر دیا ہے، جس نے توانائی کے شعبے میں ایک نئی امید جگا دی ہے۔

کمپنی ذرائع کے مطابق اس نئی دریافت سے ابتدائی طور پر یومیہ 4 کروڑ 79 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہونے کی توقع ہے، جو ملک کی توانائی ضروریات کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ س کے ساتھ ساتھ یومیہ 64 بیرل خام تیل کی پیداوار بھی متوقع ہے، جو اس دریافت کو مزید اہم بناتی ہے۔ تیل و گیس کے یہ ذخائر شمس ون نامی کنویں سے دریافت کیے گئے، جہاں تقریباً 3 ہزار 75 میٹر گہرائی تک کھدائی کی گئی۔

ماڑی انرجیز نے اس اہم پیش رفت سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھی باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے، جس کے بعد توانائی کے شعبے میں مثبت ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close