پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں آج سونے کی قیمتوں میں معمولی مگر قابلِ توجہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس نے خریداروں اور سرمایہ کاروں کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 23 ہزار 762 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 857 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد یہ 4 لاکھ 49 ہزار 41 روپے ہو گئی ہے۔ دوسری جانب عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 10 ڈالر مہنگا ہو کر 5010 ڈالر تک جا پہنچا ہے، جو عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی طلب کی عکاسی کرتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






