عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ امریکی خام تیل کی قیمت تقریباً 2 فیصد بڑھ کر 102 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح برینٹ خام تیل کی قیمت بھی بڑھ کر 106 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے، جس سے عالمی توانائی منڈی میں بے چینی پیدا ہو گئی ہے۔ دوسری جانب بڑی تیل کمپنیوں نے ٹرمپ انتظامیہ کو ممکنہ توانائی بحران کے بارے میں خبردار کیا ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق EXXON، CHEVRON اور CONOCOPHILLIPS کے سربراہان نے کہا ہے کہ اگر آبنائے ہرمز بند ہوتی ہے تو عالمی سطح پر توانائی کا بحران مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش عالمی تیل کی ترسیل اور قیمتوں پر براہِ راست اثر ڈال سکتی ہے، جس کے باعث عالمی منڈی میں غیر یقینی صورتحال بڑھ رہی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






