مٹی کے تیل کی قیمتوں میں بھی بڑا اضافہ

وفاقی حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ کرتے ہوئے اسے 39 روپے 20 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا ہے جبکہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 39 روپے 20 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 358 روپے ایک پیسہ فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر پٹرولیم لیوی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق پیٹرول پر فی لیٹر لیوی 105 روپے 37 پیسے جبکہ ڈیزل پر 55 روپے 24 پیسے فی لیٹر لیوی برقرار رکھی جائے گی۔

وزیراعظم نے عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے کے باوجود پیٹرول مہنگا نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حکومت کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کے لیے 23 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close