خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور تیل کے محفوظ ذخائر جاری کرنے کے اعلان کے باوجود قیمتیں کم نہ ہو سکیں۔

رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ برطانوی خام تیل کی قیمت 9.29 ڈالر اضافے کے بعد 101.3 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جبکہ امریکی خام تیل 9.02 ڈالر مہنگا ہو کر 96.27 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہونے لگا۔ انٹرنیشنل انرجی ایجنسی کے مطابق امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی نے عالمی تیل کی سپلائی کو متاثر کیا ہے، جس کے باعث منڈی میں عدم استحکام پیدا ہو رہا ہے۔

دوسری جانب ایران سے متعلق جنگی صورتحال کے بعد قیمتوں میں اضافے کو قابو کرنے کے لیے عالمی توانائی ایجنسی (آئی ای اے) نے 400 ملین بیرل تیل مارکیٹ میں جاری کرنے کا اعلان کیا، تاہم اس اقدام کے باوجود تیل کی قیمتوں میں کمی کے بجائے مزید اضافہ دیکھنے میں آیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close