ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ؟ اوگرا نے وضاحت کر دی

اوگرا نے حالیہ دنوں میں ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس سلسلے میں کوئی نیا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق، ایل پی جی کی قیمتیں ہر ماہ کی پہلی تاریخ سے مقرر کی جاتی ہیں، اس لیے کسی بھی طرح کی حالیہ افواہیں یا دعوے درست نہیں ہیں۔ اوگرا نے عوام سے تاکید کی ہے کہ وہ صرف ادارے کی جانب سے مقرر کردہ قیمتوں پر ہی ایل پی جی خریدیں۔ اگر کہیں بھی مقررہ قیمت سے زائد وصول کیا جائے تو فوری طور پر مقامی انتظامیہ سے رابطہ کیا جائے۔

ادارہ مزید کہتا ہے کہ وہ ایل پی جی کی قیمتوں کے تعین اور سپلائی کے نظام میں شفافیت برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close