کاروباری برادری کے لیے خوشخبری, بڑی آسانی پیدا کر دی گئی

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کاروباری اداروں کو سیلز ٹیکس کے سابقہ مہینوں میں کی گئی ناقابل قبول ان پٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ درست کرنے کی نئی سہولت فراہم کر دی ہے۔

اس اقدام کے تحت ٹیکس دہندگان اپنے پچھلے مہینوں کے سیلز ٹیکس ریکارڈ میں موجود غیر قابل ادائیگی یا زائد کلیم کیے گئے ان پٹ ٹیکس کو درست کر سکیں گے۔ ایف بی آر کے مطابق یہ سہولت مستثنیٰ سپلائی یا زائد کلیم کیے گئے ان پٹ ٹیکس کی اصلاح کے لیے فراہم کی گئی ہے تاکہ کاروباری ادارے ماہانہ سیلز ٹیکس ریٹرنز میں درستگی لا سکیں۔

کاروباری حضرات کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے گزشتہ مہینوں کے ریکارڈ کا جائزہ لیں اور ناقابل ادائیگی یا زائد کلیم کیے گئے ان پٹ ٹیکس کو درست کر کے موجودہ ریٹرنز میں شامل کریں۔

ایف بی آر نے کہا ہے کہ اس اقدام سے سیلز ٹیکس ریٹرنز میں شفافیت اور درست رپورٹنگ کو فروغ ملے گا، ٹیکس قوانین پر عملدرآمد بہتر ہو گا اور کاروباری برادری کو سہولت میسر آئے گی۔ یہ قدم سیلز ٹیکس نظام میں شفافیت اور بہتر ٹیکس کمپلائنس کو یقینی بنانے کے لیے اہم قرار دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close