اسلام آباد: بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے ایک اہم سہولت متعارف کرا دی گئی ہے، جس کے تحت اب وہ نسبتاً آسانی سے گاڑیاں پاکستان بھجوا سکیں گے۔
دنیا کے مختلف ممالک میں روزگار کے سلسلے میں مقیم لاکھوں پاکستانی اکثر گفٹ اسکیم کے تحت اپنے اہلِ خانہ کے لیے گاڑیاں پاکستان بھیجنا چاہتے ہیں، مگر سخت اور پیچیدہ قوانین اس عمل کو مشکل بنا دیتے تھے۔ حکومت کی جانب سے امپورٹ پالیسی میں نئی تبدیلی کے بعد اب گفٹ کے طور پر پاکستان بھیجی جانے والی گاڑی کے لیے یہ شرط ختم کر دی گئی ہے کہ وہ پہلے سے بھیجنے والے کے نام پر رجسٹرڈ ہو۔
اس ترمیم کے بعد بیرونِ ملک مقیم پاکستانی کسی بھی ملک سے گاڑی گفٹ کے طور پر پاکستان بھیج سکتے ہیں، جس سے گاڑیوں کی درآمد کا عمل مزید آسان ہونے کی توقع ہے۔ ماہرین کے مطابق اس فیصلے سے اوورسیز پاکستانیوں کو اپنے اہلِ خانہ کے لیے گاڑیاں بطور تحفہ بھیجنے میں نمایاں سہولت ملے گی اور امپورٹ کے عمل میں موجود کئی رکاوٹیں بھی کم ہو جائیں گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






