حکومت کی جانب سے مٹی کے تیل کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 130 روپے 8 پیسے فی لیٹر کا بڑا اضافہ کیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 318 روپے 81 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، جب کہ اس سے قبل یہ 188 روپے 73 پیسے فی لیٹر فروخت ہو رہا تھا۔ حکومت کی جانب سے قیمتوں میں اس اضافے کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے اور نئی قیمتیں آج سے نافذ العمل ہو چکی ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے ایک روز قبل وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ کیا تھا۔ وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے نائب وزیرِ اعظم سینیٹر اسحاق ڈار اور وفاقی وزیرِ خزانہ کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں اعلان کیا تھا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 55، 55 روپے فی لیٹر اضافہ کیا جا رہا ہے۔ اس اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 321 روپے 17 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 335 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، اور ان قیمتوں کا اطلاق گزشتہ رات 12 بجے سے ہو چکا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں





