سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے، جس سے خریداروں کے لیے قدرے ریلیف پیدا ہوگیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 400 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 33 ہزار 762 روپے ہوگئی ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی کم ہوئی ہے اور یہ 2 ہزار 915 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 57 ہزار 614 روپے تک آگئی ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں فی اونس سونے کا بھاؤ 34 ڈالر کم ہو کر 5110 ڈالر رہ گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close