پٹرول ذخیرہ اندوزی، حکومت کا سخت کارروائی کا اعلان

اسلام آباد: موجودہ حالات کے پیش نظر حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے تمام صوبائی چیف سیکریٹریز کو مراسلہ بھیج کر ہدایت کی ہے کہ ضلعی انتظامیہ فوری طور پر متحرک ہو جائے۔ ڈپٹی کمشنرز کو کہا گیا ہے کہ اپنے علاقوں میں پٹرول کے ذخیرہ اندوزوں اور پٹرول پمپ مالکان کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی یقینی بنائیں۔ اوگرا کے ترجمان نے عوام کو یقین دلایا کہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں، اس لیے افواہوں پر کان نہ دھریں اور غیر ضروری پٹرول خریدنے سے گریز کریں۔

انہوں نے بتایا کہ اوگرا کی خصوصی ٹیمیں ملک بھر کے آئل ڈپوز اور پمپوں پر ذخائر کی نگرانی کر رہی ہیں اور پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔ اتھارٹی نے سپلائی چین کو ہر حال میں برقرار رکھنے کا عزم بھی دہرایا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close