پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں آج سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جس سے خریداروں میں دلچسپی بڑھ گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونا 10 ہزار روپے سستا ہو کر 5 لاکھ 39 ہزار 962 روپے کا ہو گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 8 ہزار 573 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 62 ہزار 930 روپے مقرر کی گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ نیچے آئے ہیں، جہاں فی اونس قیمت 100 ڈالر کم ہو کر 5172 ڈالرز تک پہنچ گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں اتار چڑھاؤ کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی فوری طور پر مرتب ہو رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






