سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی

عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے ہیں۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 139 ڈالر کمی کے بعد 5 ہزار 272 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔ عالمی سطح پر کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں واضح کمی دیکھنے میں آئی۔

ملک میں فی تولہ سونا 13 ہزار 900 روپے سستا ہو گیا، جس کے بعد ایک تولہ سونے کی نئی قیمت 5 لاکھ 49 ہزار 962 روپے مقرر ہو گئی۔ اسی طرح دس گرام سونا سستا ہو کر 4 لاکھ 71 ہزار 503 روپے تک پہنچ گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close