اسلام آباد: حکومت نے ایل پی جی استعمال کرنے والوں کے لیے قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے، تاہم یہ کمی نہایت معمولی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب سے 21 پیسے فی کلوگرام کمی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کا اطلاق یکم مارچ سے ہو چکا ہے۔ کمی کے بعد ایل پی جی کی نئی قیمت 225 روپے 84 پیسے فی کلوگرام مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح 11.8 کلوگرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 2 روپے 52 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 2664 روپے 88 پیسے ہو گئی ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اس حوالے سے باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ فروری میں اسی گھریلو سلنڈر کی قیمت 2667 روپے 40 پیسے تھی، اس لیے حالیہ کمی سے صارفین کو محدود ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ 31 جنوری 2026 کو ایل پی جی کی قیمت میں 6 روپے 37 پیسے فی کلو اضافہ کیا گیا تھا، جس کے بعد فی کلو قیمت 184 روپے 79 پیسے تک پہنچ گئی تھی۔ حالیہ کمی کے باوجود صارفین کو خاطر خواہ ریلیف ملنے کی توقع کم ہی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں





