سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں آج سونے کی قیمت میں نمایاں اور غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس نے خریداروں کو حیران کر دیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونا 10 ہزار روپے مہنگا ہو کر 5 لاکھ 50 ہزار 562 روپے تک پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 8 ہزار 574 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 47 ہزار 18 روپے ہو گئی ہے۔ ادھر عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ اوپر کی جانب گامزن رہے، جہاں فی اونس قیمت 100 ڈالر بڑھ کر 5 ہزار 278 ڈالر تک جا پہنچی۔

ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی تیزی سے مرتب ہو رہے ہیں، جس کے باعث سونا مزید مہنگا ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close