بجلی مہنگی؟ فیصلہ محفوظ

کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی 1 روپے 78 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت مکمل ہونے کے بعد نیپرا نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ اس معاملے سے متعلق حتمی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے جنوری کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت نیپرا میں درخواست دائر کی تھی، جس میں 1 روپے 78 پیسے فی یونٹ اضافے کی استدعا کی گئی۔ سماعت کے دوران نیپرا کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ جنوری کے لیے فی یونٹ فیول لاگت کا تخمینہ 10 روپے 39 پیسے تھا، تاہم حقیقی فیول لاگت 12 روپے 17 پیسے ریکارڈ کی گئی۔ حکومتی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق نیپرا کے فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close