پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جس نے خریداروں اور سرمایہ کاروں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 400 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 39 ہزار 962 روپے تک پہنچ گئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 915 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 62 ہزار 930 روپے ہو گئی۔ دوسری جانب عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس قیمت 34 ڈالر بڑھ کر 5 ہزار 172 ڈالر پر جا پہنچی۔
ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر اتار چڑھاؤ اور معاشی غیر یقینی صورتحال سونے کی قیمتوں کو مسلسل متاثر کر رہی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں





