کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 2,500 روپے بڑھ کر 5 لاکھ 26 ہزار 462 روپے تک جا پہنچی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2,144 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 51 ہزار 356 روپے ریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونا مہنگا ہوا، جہاں قیمت 25 ڈالر اضافے سے 5,037 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔
ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، ڈالر کی قدر اور سرمایہ کاروں کے رجحانات مقامی مارکیٹ پر اثرانداز ہو رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں





