پاکستان میں آج ایک بار پھر سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
فی تولہ سونا 9 ہزار روپے سستا ہو کر 5 لاکھ 14 ہزار 762 روپے پر آگیا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 7 ہزار 716 روپے کم ہونے کے بعد 4 لاکھ 41 ہزار 325 روپے ریکارڈ کی گئی۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ نیچے آئے، جہاں قیمت 90 ڈالرز کی کمی کے ساتھ 4920 ڈالرز فی اونس تک گر گئی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 200 روپے کی کمی ہوئی تھی، جس سے مجموعی رجحان مسلسل تنزلی کی جانب اشارہ کر رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






