عام آدمی کے لیے سونا مزید دور کی چیز بنتا جا رہا ہے، کیونکہ ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں نے ایک بار پھر تیز اڑان بھر لی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 300 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 24 ہزار 762 روپے تک جا پہنچا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 4 ہزار 544 روپے بڑھ گئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 49 ہزار 898 روپے ہو گئی ہے۔ دوسری جانب عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جہاں سونا 53 ڈالر بڑھ کر 5 ہزار 20 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






