پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونا 21,400 روپے سستا ہو گیا، جس کے بعد اس کی قیمت 5,07,762 روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔ اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت میں 18,347 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، اور نئی قیمت 4,35,324 روپے ہو گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے کو ملی، جہاں فی اونس سونا 214 ڈالر کم ہو کر 4,850 ڈالر ہو گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






