سونا مسلسل دوسرے روز بھی ہزاروں روپے مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں نے نئی بلندیوں کو چھو لیا ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونا یکدم 14 ہزار 800 روپے مہنگا ہو گیا، جس کے بعد فی تولہ قیمت بڑھ کر 5 لاکھ 29 ہزار 162 روپے تک جا پہنچی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 12 ہزار 689 روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 53 ہزار 671 روپے مقرر ہو گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں تیزی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 148 ڈالر کے اضافے کے بعد 5064 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔ ماہرین کے مطابق عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال اور سرمایہ کاروں کا سونے کی جانب بڑھتا رجحان قیمتوں میں اس غیر معمولی اضافے کی بڑی وجہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close