اسلام آباد میں پراپرٹی مہنگی! ایف بی آر نے نئے سرکاری ریٹس جاری کر دیے

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اسلام آباد میں جائیدادوں کے نئے سرکاری ریٹس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے بعد وفاقی دارالحکومت میں رہائشی اور کمرشل پراپرٹی کی ویلیوایشن میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نظرثانی شدہ ریٹس کے تحت مختلف علاقوں میں جائیدادوں کی قیمتوں میں 15 سے 75 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔ اب غیر منقولہ املاک کی مارکیٹ ویلیو انہی نئے ریٹس کی بنیاد پر مقرر کی جائے گی، جبکہ کیپیٹل گین ٹیکس اور ودہولڈنگ ٹیکس بھی نئی شرح کے مطابق وصول ہوگا۔ ایف بی آر کے مطابق 5 سال تک پرانی رہائشی تعمیر شدہ جائیداد کے لیے سرکاری ریٹ 3 ہزار روپے فی مربع فٹ مقرر کیا گیا ہے، جبکہ 5 سال سے زائد پرانی تعمیر شدہ جائیداد کا ریٹ 1500 روپے فی مربع فٹ طے کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ نئے ایس آر او کے اجرا کے ساتھ ہی پرانی سرکاری قیمتیں منسوخ تصور کی جائیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close